9 اپریل، 2018، 1:13 PM

حمص کے ٹیفور ايئر پورٹ پر اسرائیلی جنگي طیاروں کا حملہ

حمص کے ٹیفور ايئر پورٹ پر اسرائیلی جنگي طیاروں کا حملہ

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص کے ٹیفور ایئر پورٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص کے ٹیفور ایئر پورٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی کے ایف 15 طیاروں نے حمص کے اگئر پورٹ پر 8 میزائل فائر کئے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق شام کے اینٹی ايئر کرافٹ سسٹم نے 8 میں سے 5 میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیاہے۔

News ID 1879934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha